28 جون 2011 - 19:30

شام کےخلاف امریکہ کی مداخلت اوردشمنانہ اقدامات پرجس نےاب جارحانہ رخ اختیارکرلیاہے، شامی حکام اورعوام نےشدیدردعمل ظاہرکیاہے۔ اس سلسلےمیں شام کےرکن پارلیمنٹ خالدالعبود نےفاش کیاہےکہ دمشق میں امریکی سفارتخانہ،مخالفین سےملاہواہے اورگذشتہ دنوں مخالفین کے اجلاس میں اس کےایک وفد نےشرکت کی ہے۔

ابنا: خالدالعبود نےتاکیدکی ہےکہ شام کےداخلی مخالفین نےاپنے حالیہ اجلاس میں امریکہ سےمتاثرہوکرحالیہ واقعات کی غلط رپورٹ پیش کی ہے۔خالدالعبود نےشام سےباہرمخالفین کی کارکردگی کی مذمت کرتےہوئےکہاہےکہ وہ اغیارکاآلہ کاربن گئےہيں۔قابل ذکرہےکہ شامی حکومت کےمخالفین نےاب تک دوبار شام سےباہرترکی ميں اجلاس کیاہے اورمغرب بالخصوص امریکہ کی مدد سےشامی حکومت کی سرنگونی کامطالبہ کیاہے۔درایں اثنادمشق سمیت شام کےمختلف شہروں میں صدربشاراسدکی حمایت میں بڑےپیمانےپرمظاہرےہوئےہيں اورشام کےخلاف غیرملکی ‎سازشوں کی مذمت کی گئی ہے۔ اس سلسلےمیں شام کےعوام نے دمشق کےحجازاسکوائرپرمظاہرہ کرکےصدربشاراسد کےاصلاحی پروگراموں اور فوج وسیکورٹی فورسزکی حمایت کااعلان کیا ۔بشاراسد کےاصلاحی پروگراموں کی حمایت میں،شہردمشق کےصالحیہ اسکوائرپربھی مظاہرےہوئے جس میں مظاہرین نےشام کےامورميں غیرملکی مداخلت کی مذمت کی۔گذشتہ دنوں ایسےمتعدد مسلح افرادکوگرفتارکیاگیاہےجنھیں شام میں بدامنی اوربحران پیداکرنےکےلئےسرمایہ اورہتھیارفراہم کیاگیاتھا۔چندروزقبل دمشق میں عوام نےشام کےامورمیں امریکہ اوربرطانیہ کی مداخلت کےخلاف دھرنادیا اورمشرق وسطی کےسلسلےمیں واشنگٹن کی پالیسیوں کی مذمت کی اورشام کےداخلی امورمیں امریکہ کی مداخلت کاسلسلہ بندکئےجانےکامطالبہ کیا۔اقوام متحدہ میں شام کےنمائندےبشارجعفری نےکچہ دنوں پہلےشام کےخلاف مغربی حکومتوں بالخصوص امریکہ کی فتنہ انگیزیوں اورمداخلت پسندانہ اقدامات پرسخت تنقیدبھی کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت